آتشزدگی: بلڈنگ سے پھینکا گیا بچہ کیسے بچا؟ ویڈیو وائرل

 نیو جرسی: (24نیوزاُردو) گھر میں بھڑک اٹھنے والی آگ سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک باپ نے اپنے کمسن بیٹے کو کھڑکی سے نیچے پھینک کر اس کی زندگی بچا لی۔

Fire: How did a child thrown from a building survive? Video viral

امریکی ریاست نیو جرسی میں قائم ساؤتھ رج ووڈس کامپلیکس میں دو منزلہ اپارٹمنٹ کی آخری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
عمارت سے تمام رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا تاہم آخری منزل پر ایک شخص اپنے تین سالہ بیٹے کے ساتھ پھنس گیا۔ باپ بیٹے کو لیے کھڑکی سے مدد کے لیے پکار رہا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے باپ سے بیٹے کو نیچے پھینکنے کو کہا تاکہ وہ بچے کو پکڑ لیں۔
باپ کے پھینکنے پر ریسکیو اہلکاروں نے بچے کو اچھی طرح پکڑ لیا اور اس طرح بچہ بحفاظت بچ گیا۔ یہ سارا واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا۔ بچے کے بعد اس کے والد کو بھی نکال لیا گیا۔
عمارت میں آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکاروں کی دانشمندی اور والد کی ہمت نے تین سالہ بچے کی جان بچالی۔

Rescue captured on officers’ body worn camera. Dad throws child out 2nd floor window to officers and firefighters, then jumps to escape flames consuming apartment building. pic.twitter.com/Ku5jQ6sOUy

— So Brunswick PD (@SoBrunswickPD) March 7, 2022

Leave a Comment