آن لائن تعلیم سے نوجوان سند یافتہ تو بن جائیں گے مگر تعلیم یافتہ نہیں، راحیل قریشی

 لاہور( 24 نیوز اردو معروف سماجی رہنماء واستادراحیل قریشی نے کہا ہے کہ آن لائن کلاسز کبھی بھی کمرہ جماعت کا نعم البدل نہیں ہو سکتیں، استاد کا کلاس میں طلباء کو سمجھانا، سوال کرنا، نظر رکھنا اور انکا امتحان لینا یہ آن لائن کلاسز میں ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ بچے اہم امور جیسے اجتماعی اخلاقیات اور صفات کو سیکھنے میں اسکول اور اساتذہ کے محتاج ہوتے ہیں، آن لائن تعلیم نے طلباء کو اجتماعی زندگی کی اخلاقیات سے عاری بنادیا ہے،راحیل قریشی نے کہا کہ  طلباء ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے کیونکہ تعلیم حقائق کو سیکھنے کا نام نہیں بلکہ یہ دماغ کو سوچنے کے قابل بنانے اور عملی شعور کی ایک تربیت ہے جس کا طلباء میں فقدان نظر آتا ہے۔

آن لائن تعلیم سے نوجوان سند یافتہ تو بن جائیں گے مگر تعلیم یافتہ نہیں، راحیل قریشی

انہوں نے کہا کہ ذہین طلبا ہوں یا کمزور طلبا آن لائن تعلیم کو کوئی بھی سنجیدہ نہیں لے رہا۔ کئی طلباء تعلیم سے کٹ کر بے مقصد کاموں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ آن لائن کلاسز مزاحیہ محفل کا منظر پیش کر رہی ہوتی ہیں،بد اعتمادی اور پریشانی کی اس فضا میں جبکہ معاشی بدحالی بھی منہ کھولے کھڑی ہے، کئی والدین اپنے بچوں کے مستقبل پر سمجھوتہ کر لیں گے، کئی بچے ہمت ہار سکتے ہیں، کوئی برا قدم بھی اٹھا سکتے ہیں۔راحیل قریشی نے کہا کہ یہ سب کچھ نہیں ہونا چاہیے،آج ہم یہ زیادتی برداشت کر لیں گے اوران بچوں کے لیے آواز نہیں اٹھائیں گے تو کل مت کہیے گا کہ بچے ہم سے یہ سوال کرتے ہیں کہ اس ملک نے ہمیں کیا دیا؟(تصویربھی ہمراہ ہے)

Leave a Comment