اجلاس میں تلخ کلامی کے معاملے پر پرویز خٹک نے وضاحت کر دی

 اسلام آباد (24 نیوز اردو) پرویز خٹک میں سگریٹ پینے باہر گیا تھا، ٹی وی دیکھ کر حیران و پریشان ہوگیا اتنا بڑا طوفان کھڑا کردیا گیا, پارٹی میں ہر طرح کی بات کی جاتی ہے، ہم نے کوئی سخت بات نہیں کی تھی، میں وزیراعظم کے خلاف نہیں اور نہ ہی ہوسکتا ہوں، اجلاس میں تلخ کلامی کے معاملے پر پرویز خٹک نے وضاحت کر دی – تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر مملکت برائے توانائی حماد اظہر کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو اپنے چیمبر میں بلا لیا- نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے چیمبر میں پرویز خٹک، عمر ایوب موجود تھے، وزیراعظم سے پرویز ختک کی ملاقات شروع ہوگئی ہے۔

Pervaz khattak

پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے اور وزیراعظم سے متعلق بے بنیاد خبریں چلائی جارہی ہیں،میرے اور وزیراعظم کے متعلق جیو نے غلط رپورٹنگ کی، ٹی وی دیکھ کر حیران وپریشان ہوگیا اتنا بڑا طوفان کھڑا کردیا گیا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ آپ لوگوں نے اتنا بڑا ہنگامہ کھڑا کردیا، میڈیا کو کہتا ہوں اس کو روکے، میں صرف سگریٹ پینے باہر گیا تھا، ہمارے صوبے کے پی کے میں گیس کا مسئلہ ہے، میرا سوال یہ تھا  کے ہماری گیس کی اسکیمیں نہ روکی جائیں۔

انھوں نے کہا ہماری اندرونی باتیں ہیں، پارٹی میں ہر طرح کی بات  چیت ہوتی ہے، ہم نے کوئی سخت بات نہیں کی، درخواست ہے اسکیمیں نہ روکی جائیں، میں وزیراعظم کے خلاف نہیں نہ ہوسکتا ہوں۔ واضح رہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آج وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی تھی ۔ فنانس بل کے حوالے سے اہم پارلیمانی پارٹی اجلاس جاری تھا، کہ ملک میں گیس کی قلت اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے حماد اظہر اور پرویز خٹک میں تلخ کلامی ہوگئی ۔

پرویز خٹک نے کہا وزیراعظم صاحب میں آپ کی موجودگی کا فائدہ اٹھا کر کچھ باتیں کرنا چاہتا ہوں، ہمارے ارکان کو گیس کے معاملے پر شدید تحفظات ہیں، گیس کی جو اسکیمیں شروع ہوئیں وہ کب مکمل کی جائے گی؟ ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے گیس کی صورت حال پر 2011 سے بات کا آغاز کیا، جس پر پرویز خٹک نے ٹوکا، آپ کہانیاں نہ سنائیں، یہ بتائیں کے گیس کب ملے گی۔ حماد اظہر نے جواب میں کہا میں آپ کو وہی بتا رہا ہوں آپ سنیں تو سہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پرویز خٹک تین باراپنی نشست پر کھڑے ہوئے، پرویز خٹک نے حماد اظہر کے ساتھ شوکت ترین پربھی سخت تنقید کی، انھوں نے کہا حماد اظہر کو گیس اور بجلی کے مسائل کا علم ہی نہیں ہے، اور شوکت ترین مجھے کابینہ میں بھی مطمئن نہیں کر سکا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا آپ نے غیر منتخب لوگوں کو آس پاس بٹھایا ہوا ہے، میں یہاں سے جا رہا ہوں، یہ کہہ کر پرویز خٹک نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا میں ملک کی جنگ لڑ رہا ہوں، میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے، میرے کوئی کارخانے نہیں، میری کوششیں ملکی مفاد کی خاطر ہے۔ جب وزیر دفاع پرویز خٹک اجلاس سے اٹھ گئے، تو کچھ ہی دیر بعد پھر واپس آ گئے، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید پرویز خٹک کو واپس منا کر لائے۔

Leave a Comment