اسلام آباد اورکراچی کے بعد لاہور میں بھی اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

 صحت (24 نیوز اردو) کے مطابق سیکریٹری ہیلتھ سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ لاہور میں اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

سیکریٹری ہیلتھ سکندر بلوچ کا  کہنا ہے کہ 22 سالہ نوجوان بہار کالونی لاہور کا رہائشی ہے، محکمہ صحت پنجاب نے مزید 12 مشتبہ افراد کے سیمپل ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے شہری میں بھی اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔

ڈی ایچ او ضعیم ضیا نےکہا ہے کہ اسلام آباد کےشہری میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے اور مریض کی بیرون ممالک کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اومی کرون کے مریض  صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے اور مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق 13 دسمبر کو کراچی میں ہوئی  جہاں ایک عورت وائرس سے متاثر ہوئی تھیں جو نجی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہوگر گھر جاچکی ہیں۔

Leave a Comment