اسلام آباد میں مزید 34 افراد میں اومی کرون وائرس کی تشخیص

  اسلام آباد (24 نیوز اردو) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں ایک دن میں 34 افراد میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی  تصدیق کی ہے۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں 34 افراد میں اومی کرون کی تشخیص کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی ٹوٹل تعداد 64 ہوچکی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں صرف 6 دن میں 64 اومی کرون وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب کے شہر لاہور میں اومی کرون کے 33 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

اومی کرون کے کیسز جوہر ٹاؤن، ڈی ایچ اے، گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن کے علاقوں میں سامنے آئے ہیں۔ پنجاب سمیت لاہور میں کورونا کیسز میں ایک بار پھرتیزی ے اضافہ ہونے لگا ہے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 155نئےکیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 132 نئے مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

Leave a Comment