اسلام آباد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے مزید 3 کیسز رپورٹ

 اسلام آباد (24 نیوز اردو) اسلام آباد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہےکہ مزید 3 کیسز رپورٹ ہونےکے بعد اسلام آباد میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد 20 ہوچکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اومی کرون مریضوں سے ملنے جلنے اورساتھ رہنے والوں کی ٹریسنگ کی جارہی ہے۔  یاد رہے کہ اسلام آباد میں اومی کرونا کا پہلے کیس 25 دسمبر کورپورٹ ہوا تھا ۔

اسلام آباد میں  کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے مزید 3 کیسز رپورٹ

دوسری جانب وزارت صحت نے خدشہ ظاہرکردیاہے کہ پاکستان میں اومی کرون کے کیسز کی وجہ سے فروری 2022ء تک کورونا وائرس کی  پانچویں لہر آ سکتی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے 75 کیسز سامنے آنے پر ماہرینِ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کی پانچویں لہر کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ قومی ادارہ صحت کے بیان کے مطابق پاکستان میں سامنے آنے والے اومی کرون کے 75 کیسز میں سے 33 کیسز کراچی سے، 17 اسلام آباد سے، 13 لاہور اور 12 بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

Leave a Comment