اوکاڑہ (24 نیوز اردو) پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں باپ نے اپنی 3 بیٹیوں کو قتل کرکے نہر میں بہا دیا۔ رپورٹس کے مطابق بچیوں کی ماں تھانہ تھیم موڑ سے رابطہ کیا اور بتایا کہ بچیوں کے باپ نے اس کی 3 بیٹیوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں نہر میں پھینک دی ہیں ، شکایت ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسلم کو گرفار کرلیا ۔ جب کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ، ریسکیو ٹیموں نے کشتی اور پلنجر کی مدد سے ن لعشوں کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
24