• Skip to primary navigation
  • Skip to main content
  • Skip to primary sidebar

Fresh Jobs

All latest jobs

  • home

اوکاڑہ لڑکی سے دوستی کرنے پر نوجوان کو قتل کر دیا.

December 25, 2021 by 24news0021 Leave a Comment

 اوکاڑہ  (24 نیوز اردو) :پنجاب کے مشہور شہر اوکاڑہ میں لڑکی سے دوستی ہونے پر لڑکے کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کےصوبہ  پنجاب میں قتل وغارت کے واقعات دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں، ایسے واقعات میں کمی آنے کی بجائے دن بدن اضافہ ہی ہو رہا ہے۔اسی طرح آج اوکاڑہ میں بھی ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر 25 سالہ محدث افضل کو مبینہ تشدد کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

نوجوان کو مبینہ طور پر لڑکی سے دوستی کرنے کے جرم میں قتل کیا گیا۔مقتول کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ محدث افضل کی لڑکی سے دوستی تھی ، اسے لڑکی کے اہل خانہ نے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے مقتول محدث افضل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ جبکہ سرگودھا شہر میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا  جہاں پر رشتہ کے تنازعہ پر 26 سالہ کزن کو قتل کر دیا گیا. جبکہ ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے 80 سالہ محنت کش ٹرین کی زد میں کر جان سے  گیا۔

پولیس مقتولہ اور متوفی کی نعشیں ورثاء کے سپرد کر کے مصروف تفتیش ہے۔ زرائع کے مطابق سرگودھا  کے علاقہ عزیز کالونی میں 26 سالہ نائلہ بی بی کو رشتہ کے تنازعہ پر سالم کے خالہ زاد عرفان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے مقتولہ کے والد سلطان محمود کی مدعیت میں مقدمہ قتل درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ قبل ازیں سرگودھا سلانوالی روڈ پر موضع شانگڈر کے قریب ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے085 سالہ محمد یاسین ٹرین کی زد میں آ کر جانبحق ہو گیا۔ جس کی نعش ریلوے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر دی۔جنہیں سپردخاک کر دیا گیا۔

Filed Under: پاکستان

Reader Interactions

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Primary Sidebar

Recent Posts

  • Rand Refinery Engineering Graduate In-Service Trainee 2023
  • PwC FSSR Graduate Programme 2024
  • PRASA Learnerships 2023
  • Coca-Cola Beverages South Africa Learnerships & Traineeships
  • Egg Pickers and Packers Are Needed Urgently 24newsurdu.com

Recent Comments

Copyright © 2023 · Metro Pro on Genesis Framework · WordPress · Log in