ایچ سی سی ایس ایجوکیشنل سسٹم سہام روڈ راولپنڈی میں مسلح افواج کو خراج تحسین.

راولپنڈی(24 نیوز اردو )ایچ سی سی ایس ایجوکیشنل سسٹم سہام روڈ راولپنڈی میں مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا، بچوں نے تقاریر، ملی نغموں اور خوبصورت اور ٹیبلوز کے ذریعے افواج پاکستان کی قربانیوں اور بہادری کی لازوال داستانوں کو بھرپور انداز سے اجاگرکیا. جسے حاضرین نے دل کھول کرداد دی اور بھر پور سراہا. اس دوران طلبہ کی حلف برداری بھی ہوئی،انھیں سکول میں مختلف ذمہ داریوں کی نسبت سے میرٹ پر سیشز پہنائے گئے،سر اسلم نے ذمہ داران سے حلف لیا.


صدر محفل ڈائریکٹر ایچ سی سی ایس ایجوکیشنل سسٹم سید شاہد علی نے مختصر لیکن موثر تقریر میں بچوں کی کارکردگی اور جوش و خوروش کی دل کھول کر تعریف کی. انہوں نے مزید بتایا کہ ایچ سی سی کا یہ شیوہ ہے کہ وہ جہاں ٹیلنٹڈ بچوں کی بھرپور آبیاری کرکے ستاروں کی چمک عطاکرتا ہے وہاں کمزور بچوں پر بھر پور توجہ دیکر میدان عمل کے لئے تیار کرتا ہے انہوں نے اساتذہ اور منیجمنٹ کی انتھک محنت کو بھی سراہانمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں حسن کارکردگی سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے سابق امیدوار پی پی 14 اور ایچ سی سی ایس کے روح رواں سید عمر فاروق نے بھی اپنی ٹیم اور طلبا و طالبات کی دل کھول کر تعریف کی اور آئندہ بھی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کو بھر پور توجہ دینے کا عزم کیا.

قومی ترانے سے اس خوبصورت اور پروقار تقریب کا اختتام ہوا،سکول کی طالبات نے کلچرل ڈے کا اہتمام کیاتھاجس میں ملک عزیز کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے کلچر کی انتہائی خوبصورت انداز سے عکاسی کرکے مہمانوں سے خصوصی داد وصول کی. آخر میں ڈائریکٹر سید شاہد علی نے سر اسلم اور مس مہوش کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایچ سی سی ایس کی متحرک اور مخلص ٹیم سر اسلم اور مس مہوش کی لیڈرشپ میں اس سسٹم کو چار چاند لگانے میں دریغ نہیں کریگی۔

Leave a Comment