بھارتی فوجیوں نے پونچھ میں ایک نوجوان شہید کر دیا.

 بھارت (24 نیوز اردوبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پونچھ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا ۔

بھارتی فوجیوں نے پونچھ میں ایک نوجوان شہید کر دیا.

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے بھمبرگلی میں ایک پرتشدد آپریشن کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع علاقوں سرنکوٹ ، مینڈھر ، تھنہ منڈی اور دیگر مقامات پر گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

Leave a Comment