تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لیے آئی جی پنجاب نے ایس او پیز جاری کر دئیے

لاہور (24 نیوز اردو)  تھانہ  کلچر کی تبدیلی کے لیے آئی جی پنجاب نے ایس او پیز جاری کر دئیے ۔  تھانہ میں آنے والے ہر شہری کا تھانہ میں ریکارڈ رکھا جائے گا ۔  ایس ایچ او اپنے تمام سٹاف کو صبح بریفنگ دے گا ۔  ایس او پیز کی کاپی سی سی پی او لاہور سمیت تمام افسران کو بھجو ا دی گئی ہے ۔

00تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لیے آئی جی پنجاب نے ایس او پیز جاری کر دئیے

  1. حوالات کے باہر ایک وائٹ بورڈ نصب کیا جائے گا ۔ ایس او پیز 
  2. وائٹ بوڈ میں حوالاتیوں کے بارے میں مکمل تفصیل ہو گی ۔ ایس او پیز 
  3. حوالات اور ایس ایچ او کے کمرے میں کیمرے 24گھنٹے آپریشن ہو ں گے ۔ ایس او پیز
  4. تھانے میں آنے والے سائل کاای ٹیگ اور تفتیشی کا نمبر مہیا کیا جائے گا ۔ ایس او پیز 
  5. تفتیشی افسر شہری کے مسائل حل کے لیے ای ٹیگ پر وقت کا دورانیہ بھی لکھے گا ۔ ایس او پیز 
  6. ٓایف آئی آر کے اندارج کے بعد شہری کے دفعات کے بارے میں بھی اگاہ کیا جائے گا ۔ ایس او پیز 
  7. تھانے میں تمام حاضری بائیو میٹرک ہو گی ۔ ایس او پیز 
  8.  چھٹی سے جانے والا ہر اہلکار روزنامچے میںروانگی کرئے گا ۔ ایس او پیز

Leave a Comment