جب الیکشن کا اعلان کردیا تو اپوزیشن سپریم کورٹ میں کیا کررہی ہے؟ عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب الیکشن کا اعلان کردیا تو اپوزیشن سپریم کورٹ میں کیا کر رہی ہے؟ اپوزیشن این آر او ٹو چاہ رہی ہے۔

What is the opposition doing in the Supreme Court when the election has been announced? Imran Khan


 اسلام آباد (24نیوزاُردو) قوم سے براہ راست ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  جب تک ملک کا سوچنے والے پارلیمنٹ میں نہیں آئیں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا ، اس مرتبہ ہم دیکھ بھال کر نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیں گے، الیکشن لڑنے کا کافی تجربہ ہوچکا ہے، پہلے نہیں تھا۔

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ارکان خرید کر حکومت بنانا جمہوریت کی نفی ہے،  اپوزیشن ساڑھے تین سال سے کہہ رہی ہے کہ حکومت ناکام ہوگئی اور حکومت سلیکٹڈ ہے، ہم نے اپوزیشن  کے کہنے پر الیکشن کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن پر کرپشن کیسز ہیں،  اپوزیشن چاہتی ہے انہیں این آر او ٹو ملے، بیرونی سازش سے حکومت گرانے کی کوشش کی گئی، عوام کو اس پر احتجاج کرنا چاہیے،  آج ریڈ زون کے باہر عشاء کی نماز کے بعد ضمیر فروشی کے خلاف احتجاج ہوگا، میں بھی احتجاج میں شرکت کروں گا، لاہور میں بھی جس ہوٹل میں ضمیر کی خریدو فروخت ہورہی ہے اس کے باہر احتجاج کیا جائے۔

Leave a Comment