خواب میں اژدھا دیکھنے کی تعبیر

  خواب نامہ (24 نیوز اردو) حضرت ابن سیرین رحمت الله تعالی علیہ نے فرمایاہے کہ اژدھا کو خواب میں دیکھنا بڑے بھاری دشمن کا دیکھنا ہے، جو دشمنی قوی رکھتاہے۔
اگر وہ دیکھے کہ وہ اپنے پاس اژدھا رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگوں سے ملے گا اور اگر دیکھے کہ اژدھا جنگ کر کے اس پر غالب آ گیا ہےتو دلیل ہے کہ دشمنوں سے لڑے گا اور آخر کار دشمن کوزیر کرے گا اور اگر دیکھے کہ سانپ کو مارا اور اس کا گوشت کھایا تو اس سے اس امر کی دلیل ہے . کہ وہ دشمن پرفتح پائے گا اور اس کا مال لے گا اور اس مال کو خزانہ کرے گا۔
حضرت جابرمغربی رحمته الله تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر سانپ نے اس کوکھایا  تو دلیل ہے کہ اس کو دشمن  سے خوف ہوگا اور دشمن اس  کو ہلاک کرے گا اور اگر دیکھے کہ اژدھا کی پشت پر بیٹھا ہے اور اژدہ اس کے تابع فرمان ہے تو اس امرکی دلیل ہے کہ بہت بڑا دشمن اس کا تابعدار ہوگا اور اس کے سب کاروبار انتظام سے ہوں گے۔

Leave a Comment