فائیو جی ٹیکنالوجی پرندوں کی موت کا سبب؟ پر اسرار ہلاکت کی ویڈیو وائرل

 

ٹیکنالوجی  (24 نیوز اردو) آسمان پر اڑتے پرندوں کا ایک ریوڑ اچانک سے زمین پر آگرا جس کے نتیجے میں درجنوں پرندے ہلاک ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمان پر اڑتے پرندوں کا ایک جُھنڈ اچانک سے ایک گھر کی چھت سے ٹکرا جاتا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں پرندے نیچے گرجاتے ہیں جب کہ باقی واپس سے ریوڑ کے ساتھ اڑ جاتے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو شمال امریکی شہر میکسیکو کی ہے جہاں پیلے سر والے کالے پرندوں کا ایک ریوڑ تیزی سے آتا ہے اور گھر کی چھت سے ٹکرا کر واپس اڑ جاتا ہے لیکن اس دوران درجنوں پرندے نیچے گرجاتے ہیں اور وہی پر ہلاک ہوجاتے ہیں۔

اس دوران گلی میں لگے سیکیورٹی کیمرے میں سارا منظر ریکارڈ ہوجاتا ہے جو بعد ازاں کوئی سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیتا ہے اور وائرل ہوجاتا ہے۔

Hundreds of birds mysteriously plummet to their deaths in Chihuahua, Mexico. pic.twitter.com/j0JyP6ZcnM

— Ian Miles Cheong (@stillgray) February 12, 2022

مقامی خبرایجنسی کے مطابق علاقہ مکینوں نے جب درجنوں پیلے سر والے کالے پرندوں کو زمین پر مردہ حالت میں دیکھا تو انہوں نے پولیس کو طلب کرلیا ، جنہوں نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے متعدد فون کالز موصول ہوئی ہیں۔

پرندوں کی پراسرار ہلاکت سے متعلق وائرل ویڈیو کو 1.4 ملین بار ٹوئٹر پر دیکھا جاچکا ہے اور اسے فیس بک پر بھی شیئر کیا گیا ہے جہاں ویویز کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔

دوسری جانب صارفین کی جانب سے بھی سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ ان پرندوں کی موت کیسے واقع ہوئی ، البتہ پرندوں کی پراسرار ہلاکت سے متعلق کچھ پتہ نہیں لگایا جاسکا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پرندوں کی پر اسرار ہلاک کی وجہ ، فائیو جی ٹیکنالوجی کو قرار دیا جارہا ہے۔

Leave a Comment