لوگوں کے ہاتھ چوم کر کروناوائرس کا علاج کرنے والا شخص کورونا سے وفات پا گیا

  صحت (24 نیوز اردو) ایک شخص، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ  کروناوائرس سمیت ساری بیماریوں کا علاج لوگوں کے ہاتھ  چوم کرکر سکتے ہیں، اس کی وفات کروناوائرس سے ہو گئی ۔

بھارتی کی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے، شخص اسلم   کا دعویٰ تھا کہ وہ لوگوں کی ساری بیماریوں کا علاج اُن کے ہاتھ چوم کر کر سکتے ہیں۔ بدقسمتی سے اسلم کا یہ حیرت انگیز طریقہ علاج کورونا وائرس کے خلاف موثر ثابت نہ ہو سکا۔

3 جون کو انہیں کورونا لاحق ہوا اور اگلے ہی دن وہ وفات پا گئے۔اسلم کی وفات کے بعد اُن کے  پیروکار بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اسلم کے ہاتھوں کے بوسہ لینے  کے بعد لوگوں کو کورونا سے نجات تو نہیں ملی  لیکن اس سے بہت سے لوگوں میں کورونا پھیلا ضرور ہے۔

اسلم میں کورونا کی تشخیص کی خبر کے بعد علاقے کے حکام نے اُن تمام افراد کو تلاش کرنا شروع کر دیا، جنہوں نے اُن کی خدمات لی تھی۔

سامنے آنے والے چالیس افراد کے ٹسٹ ہوئے توان میں سے بیس کورونا سے متاثرہ نکلے۔نو جون کو رتلام میں کورونا کے چوبیس کیسز تھے۔ ان میں سے تیرہ اسلم کے ساتھ قریبی رابطے میں تھے۔ اسلم کے گھر کے سات افرادبھی کورونا  سے متاثر ہیں۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسی مزید 29 نام نہاد روحانی شخصیات کو تلاش کر لیا ہے جو کورونا کے علاج کے نام پر اس کے پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہیں۔

Leave a Comment