نیٹ فلکس نے بھی روس میں اپنی سروسز معطل کردیں

Netflix also suspended its services in Russia

 امریکہ (24نیوزاردو)  یوکرین کے ساتھ جنگ کے اثرات اب روس کی معیشت پر بھی اثرانداز ہورہے ہیں۔ مغرب کی اقتصادی پابندیوں کے بعد دنیا کی بہت سی کمپنیوں نے روس میں اپنی خدمات اور آپریشن روک دیے ہیں۔

سبسکرپشن بیسڈ اسٹریمنگ سروسز فراہم کرنے والی امریکی کمپنی نیٹ فلکس نے بھی روس میں اپنے تمام جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر کام روک دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمپنی نے روس میں مستقبل کے تمام منصوبوں کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

اس بابت نیٹ فلکس کے ترجمان کا  کہنا ہے کہ اس وقت روسی زبان میں چار سیریز پروڈکشن اور پوسٹ پروڈکشن میں تھی تاہم روس یوکرین جنگ کے تناظر میں ان  منصوبوں کو وقتی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں ہم اپنے پلیٹ فارم کی روسی سروس پر بھی کسی سرکاری چینل کو شامل نہیں کر رہے.

یوکرین پر حملے کے بعد سے روس کو فلم اور ٹیلے ویژن انڈسٹری کی طرف سے بھی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیٹ فلکس سے قبل کین فلم فیسٹیول نے بھی روس پر پابندی عائدکرتے ہوئے بیان جاری کیا تھا کہ ’ یوکرین جنگ کے خاتمے تک روسی وفود پر فیسٹیل میں شرکت کی پابندی عائد رہے گی۔

Leave a Comment