وزیراعظم نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی بات کی

 اسلام آباد (24نیوزاُردو) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا ہے کہ وزیراعظم  نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی بات کی ہے۔

The Prime Minister always spoke of Pakistan's security and sovereignty

اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا  خطاب  نئے خود مختار پاکستان کی بنیاد بنے گا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے باوقار و خوددار پاکستان کی حقیقی ترجمانی کی ہے، انہوں  22 کروڑ عوام کا سر فخر سےبلند کیا ہے 

عثمان بزدار  نے کہا کہ نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لیے کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے، ہم سب اور پوری قوم کپتان کے ساتھ ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کی بات کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضمیر کا سودا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Leave a Comment