وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبردار کر دیا

 اسلام آباد (24نیوزاُردو) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

The finance minister warned of rising prices of petroleum products



ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ امریکا میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوئی، وہ چاہتے ہیں کہ پیٹرول پر سبسڈی نہ دی جائے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت بھی متفق ہے کہ ان سبسڈیز کے متحمل نہیں ہو سکتے، انہیں کم کرنا پڑے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف پاکستان میں اسٹرکچرل اصلاحات چاہتا ہے، متفق ہیں یہ اصلاحات ضروری ہیں اور انہیں متنازع نہیں ہونا چاہیے۔

واشنگٹن میں تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل (Atlantic Council) میں خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا چاہتے ہیں، ایک سال کے اندر انتخابات کی طرف جائیں گے۔

Leave a Comment