پالک کے حیرت انگیز فوائد

  صحت (24 نیوز اردو) اگر  آپ کو  پالک کھانا پسند نہیں ہیں تب بھی،صحت سے متعلق یہ  حیرت انگیز فوائد جان کر اس کے گرویدہ ہو جائیں گے ،یہ فوائد آپ کی رائے کو بدل سکتے ہیں۔پالک،پتوں والی ہری سبزی ہے جس کی ابتداء پرشیا (ایران) سے ہوئی ہے ۔اس کے فوائد 12 ویں نصف صدی تک پورے یورپ میں لوگوں کو بڑے پیمانے پر معلوم ہونے لگے،اور یہ سبزی اپنی خوبیوں کی وجہ سے آج تک  بہت مشہور ہے۔

آمرنت فیملی سے تعلق رکھنے والی یہ سبزی چقندر،قینوا،(ایک بوٹی کا نام ہے، جس کے بیج کھائے جاتے ہیں) اور سفید چقندر سے بہت قریب سے تعلق رکھتی ہے۔

کیونکہ پالک میں ” وٹامن کے“ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے،لہٰذا اوسٹیو کیلسن کی پیداوار ہڈیوں کو ان کو مطلوبہ کیلشیم فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔

اس کے علاوہ ہڈیوں کو طاقت فراہم کرنے والے دوسرے وٹامن میں،وٹامن سی،وٹامن ڈی،پوٹاشیم اور میگنیشیئم  بھی شامل ہیں جو سب پالک میں پائے جاتے ہیں۔

.نظر کیلئے فائدہ مند

پالک میں زیکس انتھین،لیوٹن اور کلوروفل وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے،ان سب سےنظر کو بہتر بنانے اور قوت مدافعت کے نظام کو بحال کرنے میں مدد ملتی ہے۔ان میں موجود پگمنٹ کی زائد مقدار آنکھ میں ریٹینا میں محفوظ ہو جاتی ہے،جو آنکھوں کو سورج کی تیز شعاؤں سے روکتی ہے،اور آنکھوں کو سورج کی سخت کرنوں سے بچانے کے لئے ڈھال کا کردار ادا کرتی ہے۔

اس کے علاوہ،یہ پگمنٹ میکولر ڈیجنریشن کے خطرے کو کم کرنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتا ہے،جو لوگوں میں اندھے پن کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔

.بلڈ پریشر اور دل کےلئے فوائد

پالک میں موجود نائٹریٹ کی مقدار (ہائی) یا  (لو) بلڈ پریشر کو مستحکم کرنے اور دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے کے لئے جانی جاتی ہے۔لیوٹن کی موجودگی ہمارے دل کے گرد شریانوں کی دیواروں کو طاقت ور کرتی ہے،اور اس کے نتیجے میں دل کے دورے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

.گندے جراثیم کو دور کرتا ہے

پالک میں وٹامن اے بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو خطرناک یا گندے جراثیم کو جسم سے بچا کے رکھتا ہے۔ جس کی وجہ سے،موسمی بیماری یا بیکٹیریل انفیکشن لگنے کا خطرہ کم سے کم ہو جاتا ہے،اور کسی کو اچانک بیمار ہونے کا خدشہ نہیں ہوتا۔یہ وٹامن،اضافی طور پر،بالوں اور جلد کے ٹشوز کے لئے بھی فائدہ مند ہے،جو دونوں کو تروتازہ اور نم رکھتا ہے۔

Leave a Comment