کراچی (24 نیوز اردو) پاکستان میں سال کا آخری سورج غروب ہوگیا، مختلف شہروں میں لوگوں نے سال کے آخری سورج کےغروب ہونے کے مناظر دیکھے اور انہيں اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔
کراچی میں سمندر کے ساحل پر ڈوبتے سورج کو بہت سے لوگوں نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا اور نئے سال کے لیے اچھی امیدوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے رب کے حضور دعائے کی۔
کہیں خوشیاں اور کہیں غم دے کر سال 2021 رخصت ہونے کو ہے۔ سال کے آخری لمحات ہیں۔
سال کے آخری چند گھنٹوں میں، ملک بھر میں شہری نئے سال کے استقبال کے لیے تیار ہیں، کراچی کے ساحل سمندر پر منچلے جمع ہونے کو بے تاب ہیں، فن کاروں نے بھی نئے سال کو خوش آمدید کہا۔
Leave a Reply