پنجاب آرٹس کونسل میں صدارتی ایوارڈیافتہ لوک اورصوفی گائیک قربان علی نیازی کی یادمیں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد .

 راولپنڈی ( 24 نیوز اردو ) پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام خطہ پوٹھوہارسے تعلق رکھنے والے صدارتی ایوارڈیافتہ بین الاقوامی شہرت کے حامل لوک اورصوفی گائیک قربان علی نیازی کی یادمیں تعزیتی ریفرنس کا انعقادکیا گیا۔تعزیتی ریفرنس میں طفیل نیازی کے صاحبزادے اورمعروف گلوکار بابرنیازی نے نظامت کے فرائض انجام دیے جس میں یاسرنعمان، فیاض کیانی، حاجی افتخاراحمد،محمودخان بنگش، سابق ایم پی اے ضیا اللہ شاہ، ناہیدمنظور،سعیدانور،جاویدنیازی، ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکے علاوہ قربان علی نیازی کے حلقہ احباب اورعزیزوں نے بھی اظہارِ خیال کیا اوران کوخراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں قربان نیازی کے صاحبزادے مہران نیازی

اورذیشان نیازی کے علاوہ لاہور، ملتان، فیصل آباداوردیگرشہروں سے بھی ان کے قریبی رشتہ داراوردوست شریک ہوئے۔اس موقع پرمقررین کا کہنا تھا کہ قربان نیازی کے جانے سے لوک موسیقی میں جوخلا پیداہوا ہے وہ کبھی پھرنہیں ہوسکتا۔انھوں نے کہا کہ قربان نیازی جتنا بڑا فنکارتھا اتنا ہی عاجزتھا۔ اس موقع پرقربان علی نیازی کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اورمحفل نعت کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں معروف نعت خوان راشدمحمودغوری،جہانگیرنیازی،عاشرنیازی اوردیگرنے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیں۔

Leave a Comment