• Skip to primary navigation
  • Skip to main content
  • Skip to primary sidebar

Fresh Jobs

All latest jobs

  • home

کورین خواتین روزانہ اپنے چہرے پر تھپڑ کیوں مارتی ہیں؟

March 6, 2022 by 24news0021 Leave a Comment

Why do Korean women slap their faces every day?

   

اسلام آباد (24نیوزاردو) کورین خواتین کی جلد دنیا میں سے سب زیادہ خوبصورت اور حسین سمجھی جاتی ہے کیونکہ یہ دن بھر کچھ ایسی فیس تھراپی کرتی ہیں جو آسان ہونے کے ساتھ  ساتھ گھریلو بھی ہیں ۔

آج ہم آپ کو کچھ ایسی گھریلو کورین خواتین کی بیوٹی ٹپس بتا رہے ہیں، جن کی مدد سے ان کا چہرہ چمکتا دمکتا اور حسین نظر آتا ہے۔

کورین بیوٹی ٹپس

٭ کورین خواتین روزانہ اپنے چہرے پر 30 سیکنڈ تک زور سے تھپڑ مارتی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ چہرے پر تھپڑ مارنے سے چہرے کی جلد میں خون کی ترسیل اور آکیسجن سرکیولیشن بڑھ جاتی ہے۔

اس عمل سے چہرے پر نہ تو دانے آتے ہیں اور نہ ہی بلیک ہیڈز جمع ہوتے ہیں۔ یوں چہرہ چمکتا دمکتا نظر آتا ہے۔

٭ کورین خواتین دن میں 8 مرتبہ چہرہ دھوتی ہیں اور چہرہ دھونے کے لئے چاول کے آٹے سے بنے ہوئے بیوٹی صابن کا استعمال کرتی ہیں، جس سے فائن لائنز اور جھریاں نہیں پڑتی ہیں۔

٭ دن میں 4 مرتبہ یہ چہرے پر 10 سیکنڈ کے لئے مساج لازمی کرتی ہیں جس سے ان کے چہرے پر تناؤ کم ہو جاتا ہے اور جلد کے کھلے مساموں کی گندگی باہر نکل آتی ہے۔

٭ کورین خواتین کسی بھی کاغذ کو ناریل کے تیل میں بھگو کر چہرے پر 5 سے 7 منٹ کے لئے رکھتی ہیں اور یہ ایک اچھا ماسک ثابت ہوتا ہے اس سے چہرے پر کسی بھی قسم کے داغ یا دھبے نہیں پڑتے ہیں

Filed Under: بین اقوامی.

Reader Interactions

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Primary Sidebar

Recent Posts

  • Rand Refinery Engineering Graduate In-Service Trainee 2023
  • PwC FSSR Graduate Programme 2024
  • PRASA Learnerships 2023
  • Coca-Cola Beverages South Africa Learnerships & Traineeships
  • Egg Pickers and Packers Are Needed Urgently 24newsurdu.com

Recent Comments

Copyright © 2023 · Metro Pro on Genesis Framework · WordPress · Log in