• Skip to primary navigation
  • Skip to main content
  • Skip to primary sidebar

Fresh Jobs

All latest jobs

  • home

کیا آپ جانتے ہیں حریم شاہ کی شیخ رشید سے دوستی کیسے ہوئی؟

January 15, 2022 by 24news0021 Leave a Comment

 کراچی (24 نیوز اردو) : پاکستان کی مشہور ومعروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ کی شیخ رشید سے دوستی کیسے ہوئی تھی، حریم شاہ  نے تفصیلات بتا دیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بتایا کہ آج سے تقریباً چھ  سے سات سال پہلے ایک محفل میں شیخ رشید سے ملاقات ہوئی تھی۔ میں نے  تقریب میں شیخ رشید سے کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی فین ہوں تو وہ میری سُن کر پیچھے مڑے اور مجھے اپنا نمبر لکھوادیا۔

Hareem shah Vs Sheikh Rashed
حریم شاہ نے پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کا کہ نمبر لکھوانے کے بعد وفاقی وزیر شیخ رشید نے مجھ سے کہا کہ مجھے مِس کال دے دو ۔ اس مِس کال کے بعد میری اور شیخ رشید کی دوستی ہو گئی ۔ حریم شاہ نے مزید کہا کہ ہماری دوستی صرف فون تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ شیخ رشید نے مجھے متعدد مرتبہ لاہور اور لال حویلی کی دعوت بھی دی ہے۔
یاد رہے کہ شیخ رشید سے دوستی سے متعلق ٹک ٹاکر حریم شاہ اس سے قبل بھی بہت سے بیانات دے چکی ہیں۔ پرائویٹ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید اور میرا رشتہ چھ سال پُرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید میرے دوست ہیں، ہم ایک دوسرے کو چھ سات سال سے جانتے ہیں ، اسی لیے ہماری انڈراسٹینڈنگ بھی ہے۔ شیخ رشید کی عمر کافی ہے لیکن اُن کا دل ابھی بھی جوان ہے۔
جبکہ سیاستدانوں سے متعلق پوچھے جانے والے ایک سوالات کے جواب میں حریم شاہ نے کہا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  میرے پسندیدہ سیاستدان ہیں جبکہ فیاض الحسن چوہان میرے ناپسندیدہ  ہیں۔ حریم شاہ نے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا پر فحاشی کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے کیونکہ اداکارائیں مجھ سے زیادہ نازیبا لباس پہنتی ہیں۔

Filed Under: پاکستان

Reader Interactions

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Primary Sidebar

Recent Posts

  • Rand Refinery Engineering Graduate In-Service Trainee 2023
  • PwC FSSR Graduate Programme 2024
  • PRASA Learnerships 2023
  • Coca-Cola Beverages South Africa Learnerships & Traineeships
  • Egg Pickers and Packers Are Needed Urgently 24newsurdu.com

Recent Comments

Copyright © 2023 · Metro Pro on Genesis Framework · WordPress · Log in