• Skip to primary navigation
  • Skip to main content
  • Skip to primary sidebar

Fresh Jobs

All latest jobs

  • home

کیا آپ لوکی کے جوس کے ان فوائد سے واقف ہیں؟

March 25, 2022 by 24news0021 Leave a Comment

  صحت (24نیوزاُردو) وٹامن سی سے بھر پور لوکی کے استعمال سے موسم گرما میں گرمی کی شدت سمیت کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

lauki Juice benefits
ماہرین کے مطابق فرحت بخش ہری سبزی لوکی کے استعمال سے بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
صدیوں سے بہت ساری بیماریوں کے حل کے لئے لوکی کے جوس کا استعمال کیا جاتا رہا ہے، لوکی میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے یعنی 92 فیصد اس سبزی میں پانی کی مقدار شامل ہے۔
 
لوکی کا جوس پینے کا سب سے بہترین وقت صبح کا ہے اور جب بھی اس کا جوس بنائیں تو اسے فوری طور پر پی لیں ، زیادہ دیر کے لئے رکھیں نہیں۔
لوکی ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بہترین سبزی ہے کیونکہ یہ جسم میں شوگر کو کنٹرول کرتی ہے اور بلڈ پریشر کو نارمل کرتی ہے۔
لوکی کا جوس شدید گرمی میں پینے کے بے پناہ فوائد ہیں ، کچھ لوگوں کی گرمی سے نکسیر پھوٹ جاتی ہے یا پھر جسم پر دانے نکل آتے ہیں، شدید گرمی میں آپ کے جسم میں یہ ایک ایسی ٹھنڈک لاتا ہے جو جسم میں پلنے والی کئی بیماریوں کو دور کردیتی ہیں۔
موٹاپے کے شکار افراد کے لئے تو لوکی ایک ایسا تحفہ ہے جسے محقیقین نے باقاعدہ تجویز کیا ہے۔
لوکی کے جوس میں وٹامن اے، بی، کے، سی، پوٹاشیم، میگنیز شامل ہوتا ہے لیکن فیٹ شامل نہیں ہوتا۔
اس سبزی میں کیلوریز نا ہونے کے برابر ہیں اس لئے وہ لوگ جو ایکسرسائز کرتے ہیں یا اپنا پیٹ اندر کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے لوکی ایک دوا کی طرح ہے۔
دل کی بیماریوں میں مبتلا شخص کے لئے لوکی کا ایک جوس روزانہ کسی ایمرجنسی دوا کا کام کرتا ہے جو نا صرف اسے پمپ کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ فاضل مادوں کو اس کے پاس جمع نہیں ہونے دیتا۔
معدے کی تکلیف میں جب ڈکاریں بہت آئیں اور معدے میں جلن محسوس ہو تو ایک گلاس لوکی کے جوس میں ایک چٹکی نمک ڈال کر پینے سے فوری آرام ملتا ہے۔

Filed Under: صحت

Reader Interactions

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Primary Sidebar

Recent Posts

  • Rand Refinery Engineering Graduate In-Service Trainee 2023
  • PwC FSSR Graduate Programme 2024
  • PRASA Learnerships 2023
  • Coca-Cola Beverages South Africa Learnerships & Traineeships
  • Egg Pickers and Packers Are Needed Urgently 24newsurdu.com

Recent Comments

Copyright © 2023 · Metro Pro on Genesis Framework · WordPress · Log in