پیشاور(24نیوزاُردو) سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سابق اور موجودہ وزرائے اعظم کی کارکردگی سے متعلق اہم پہلوؤں پر گفتگو کی ہے۔
شاہد آفریدی کے انٹرویو کے کچھ کلپس سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ اگر میرا سوشل میڈیا دیکھا جائے تو میں نے ہمیشہ ہی عمران بھائی کی بھرپور حمایت کی ہے، ہمارے عمران بھائی کا بہت بڑا اور زبردست وژن تھا جسے دیکھ کر مزہ آرہا تھا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کا لیڈر خود کام نہیں کرتا، وہ وژن بناتا ہے اور اس کی ٹیم کام کرتی ہے، کیا عمران بھائی کے پاس ایسی ٹیم تھی جو ان کے وژن کو لے کر چلتی؟
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی بہت مضبوطی کے ساتھ میدان میں واپس آتا ہے، یہ اس وقت ممکن ہوتا ہے جب وہ اپنے تنہا وقت میں غلطیوں کے بارے میں سوچتا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ وہ کہے میں فرشتہ ہوں اور کوئی غلطی نہیں کرسکتا، سامنے والے قصوار ہیں۔
سابق کپتتان نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں عمران خان کو سڑکوں پر آنے کے بجائے پارلیمنٹ میں جانا چاہیے، پارلیمنٹ ایسی جگہ ہے جہاں عمران بھائی مضبوط اپوزیشن کے طور پر آسکتے تھے جو کہ حکومت پر دباؤ ہوتا اور اس طرح وہ کام کرتی۔
Leave a Reply