• Skip to primary navigation
  • Skip to main content
  • Skip to primary sidebar

Fresh Jobs

All latest jobs

  • home

ہائیکورٹ نے اشرف صحرائی کے بیٹوں کی ضمانت مسترد ہونے کے خلاف درخواست خارج کر دی

November 26, 2021 by 24news0021 Leave a Comment

بھارت (24 نیوز اردو) بھارت  کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے شہید محمد اشرف صحرائی کے دو بیٹوں اور ان کے ایک رشتہ دار کی ضمانت مسترد کیے جانے کے خصوصی عدالت کے حکم کے خلاف اپیل خارج کر دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 33 سالہ مجاہد صحرائی اور 35 سالہ راشد صحرائی کو رواں برس 16 مئی کو غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے بارے میں کالے قانون یو اے پی اے کے تحت دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

ہائیکورٹ نے اشرف صحرائی کے بیٹوں کی ضمانت مسترد ہونے کے خلاف درخواست خارج کر دی

 ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 6 مئی کو اپنے والد محمد اشرف صحرائی کی تدفین کے وقت بھارت کی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف نعرے لگائے تھے۔ مقبوضہ علاقے کی ایک خصوصی عدالت نے 19 جولائی کو ان کی درخواست ضمانت کو خارج کر دیا۔ انہوں نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کے حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔جسٹس علی محمد ماگرے اور جسٹس سنجے دھر پر مشتمل ہائیکورٹ کے ڈویڑن بنچ نے مجاہد صحرائی اور راشد صحرائی کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس میں خصوصی عدالت کے جج نے پبلک پراسیکیوٹر کی رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ انہوںنے کہا کہ خصوصی جج کی طرف سے دیا گیا حکم واضح اور معقول تھا۔

Filed Under: بین اقوامی.

Reader Interactions

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Primary Sidebar

Recent Posts

  • Rand Refinery Engineering Graduate In-Service Trainee 2023
  • PwC FSSR Graduate Programme 2024
  • PRASA Learnerships 2023
  • Coca-Cola Beverages South Africa Learnerships & Traineeships
  • Egg Pickers and Packers Are Needed Urgently 24newsurdu.com

Recent Comments

Copyright © 2023 · Metro Pro on Genesis Framework · WordPress · Log in