آزاد کشمیر میں عدلیہ بحران جلد ختم کرنے کا اعلان.

 آزاد کشمیر (24 نیوز اردوصدر ریاست اور چیف جسٹس عدالت عظمیٰ کی بیٹھک, باہمی مشاورت کے بعد ججز کی سمری وزیر اعظم پاکستان کو ارسال کرنے کا فیصلہ صدر آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی اس موقع پر ملاقات میں آزادکشمیر میں جاری عدلیہ کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں مشاورت کی گئی۔ اس سلسلے میں ججز کی تقرریوں کے معاملے میں مشاورت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ اس بحران کو جلد از جلد حل کیاجائے۔ اس سلسلے میں چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کو بھی ججز کے ناموں کی سمری بھیج دی گئی ہے اس سلسلے میں چیف جسٹس سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم اور چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ صدر آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کر کے مشاورت کو حتمی شکل دیں گے تاکہ ناموں کی منظوری کے لئے سمری وزیر اعظم پاکستان کو بھیجی جا سکے

آزاد کشمیر میں عدلیہ بحران جلد ختم کرنے کا اعلان.


One Thought to “آزاد کشمیر میں عدلیہ بحران جلد ختم کرنے کا اعلان.”

Leave a Reply to Urdu Blog Cancel reply