افغان طالبان نے خواتین سے متعلق اہم حکم جاری کر دیا.

 کابل (24 نیوز اردو) افغان حکومت نے خواتین سے متعلق نیا حکم  جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حجاب اور قریبی رشتہ دار مرد کے بغیر طویل سفرپر نہ نکلے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین کا کسی قريبی رشتہ دار مرد اور حجاب کے بغير طویل سفر ممنوع قرار دے ديا گیا ہے۔

افغان حکومت نے ہدایت کی ہے کہ لمبا سفر کرنے والی خواتین کو کسی مرد کے بغیر ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا نہ کی جائے، البتہ قریبی سفر کرنے والی خواتین پر یہ پابندی  نہیں ہوگی۔

 .طالبان  حکومت کا خواتین سے متعلق نئے قوانین کا اعلان

یہ حکم نامہ وزارت امر بالمعروف نہی عن المنکر کی جانب سے جاری کیا گیا ، جس میں ٹرانسپورٹرز کو حکم دے دیا گیا ہے کہ حجاب کے بغیر عورتوں کو گاڑیوں پر سوار ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، وزارت کے ترجمان صادق عاکف مہاجر نے بتايا کہ تنہا سفر کرنے والی خواتين اگر خاندان کے کسی رکن يا مرد کے ساتھ نہ ہوں، تو انھيں 45 میل سے زيادہ فاصلے تک سفر کی اجازت نہيں ہوگی۔

.موسیقی کے حوالے سے طالبان کا بیان

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے  کہا ہے کے اسلام میں موسیقی حرام ہے، اس لیے عوامی مقامات  پر موسیقی اور گانے بجانے  پر پابندی ہوگی۔

Leave a Comment