ایشیا کپ پاک بھارت ٹاکرا: پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

 


ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔97 رنز کے مجوعی اسکور پر آدھی پاکستانی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف 3 فاسٹ بولرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم،نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان ،افتخار احمد ،خوشدل شاہ، آصف علی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادو ،دنیش کارتھک،ہاردیک پانڈیا، چہل،رویندراجڈیجا ، بھونیشور کمار اور اویش خان ،ارشدیب سنگھ شامل ہیں۔

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کا آغاز اتنا اچھا نہ رہا، صرف 15 کے مجموعی اسکور پرکپتان بابر اعظم 10 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کو دوسرا نقصان فخر زمان کی صورت میں اُٹھانا پڑا، وہ 6 گیندوں پر 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔قومی ٹیم کی تیسری وکٹ 87 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، افتخار احمد 22 گیندوں پر 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

واضح رہے کہ ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔

 

One Thought to “ایشیا کپ پاک بھارت ٹاکرا: پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی”

  1. گمنام

    The Ace counts either as 1 or eleven, whichever you choose. If you're feeling 온라인카지노 you need additional playing cards to beat the Dealer, you gesture one by one for additional playing cards (called "hits") till you determine to face. A Dealer must draw on any point whole of 16 or less and must stand on any point whole of 17 or extra.

Leave a Comment