ایک گیند سے 3 وکٹیں گراؤں گا، وزیر اعظم

 سوات (24نیوزاُردو) سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اسلامو فوبیا کے خلاف طویل جدوجہد کی، تمام مسلم ممالک کو کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف مل کر بات کرنی چاہیے۔

I will take 3 wickets from one ball PM Imran Khan

وزیر اعظم نے کہا کہ 1974 میں پاکستان کی اسمبلی نے فیصلہ کیا تھا کہ جو لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین نہیں مانتے وہ مسلمان نہیں، اس کے بعد سب سے بڑا کام ہوا ہے کہ آج اقوام متحدہ نے تسلیم کیا ہے کہ اسلاموفوبیا کے خلاف دنیا کو آواز بلند کرنی چاہیے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اقوام متحدہ نے ہماری کوششوں سے اسلاموفوبیا کے خلاف قرار داد منظور کی، آج بیرون ملک پاکستانی سب سے زیادہ خوش ہیں، مولانا فضل الرحمان جس کو یہودی ایجنٹ کہتے تھے اس نے وہ کام کیا جو وہ 30 سال میں نہیں کرسکے۔ 30سال تک اقتدار کی باریاں لینے والوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا انہوں نے کبھی اسلاموفوبیا پر بات کی؟

نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف جب پرچیاں پکڑ کر امریکی صدر کے سامنے بیٹھے تو ایک کشمیر اور اسلاموفوبیا کی پرچی بھی پکڑ لیتے۔ جو پیسوں کی پوجا کرتے ہیں ان کی امریکی صدر کے سامنے کاپنیں ٹانگیں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 100 گیڈروں کی قوم جس کا سردار شیر ہو وہ جیت جائے گی، اور 100 شیروں کی قوم کا سربراہ نواز شریف جیسا گیڈر ہو وہ ہار جائے گی۔ انہوں نے ملک کے مفادات کو اپنی ذات کے لیے قربان کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی صدر ہو یا دنیا کوئی بھی بڑا ہو عمران خان اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے، اگر میرے اربوں روپے ملک سے باہر پڑے ہوتے تو میں بھی پرچیاں پکڑ کر بیٹھا ہوتا۔

Leave a Comment