بانجھ پن قابل علاج مرض

 صحت (24 نیوز اردو) یہ بات تو آپ سب جانتے ہیں کے  جدید دور میں انسان بہت آگے تک پہنچ گیا ہے۔ اس  بات میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ میڈیکل سائنس نے بہت ترقی کرلی ہے ۔اور ہم ہیں کہ اس بات کو ماننے کوتیار نہیں  اور حکیموں اور پیروں کے پاس جاتے ہیں اوران سے دوائیں لیتے ہیں۔ جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم مسلمان ہیں اور ہمارا مذہب اسلام ہے  اسلام ہمیں یہ درس دیتاہے کہ قرآن پاک میں ہربیماری کا علاج موجود ہے۔ موت کے سواہر بیماری قابل علاج 

ہے۔

 قرآن پاک کو ترجمہ کے ساتھ پڑھیں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ کی بیماری کا علاج نہ ہو اور آپ کے دل کی مرادیں پوری نہ ہوں۔ بس اللہ کی ذات پر یقین کی ضرورت ہے۔

   آج کل نوجوان نسل میں بانجھ پن  کی  بیماری  تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس کی وجوہات میں نیند کی کمی، بے سکونی،پریشانیاں اور آلودگی  بھی شامل ہے۔ ہمیں ایک بات  یاد رکھنی چاہیے کہ اگر بچے کی پیدائش جلد نہیں ہو رہی تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عورت یا مرد بانجھ پن میں مبتلا ہیں ہے۔

کیو نکہ بعض اوقات ہارمونز کا نظام درست نہ ہونے کی وجہ سے بھی بچے کی پیدائش میں تاخیر ہو جاتی ہے۔ تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر آپ چند غذاؤں کا استعمال کریں تو بانجھ پن سے چھٹکارا ملنے میں مدد مل سکتی ہے اور آپ کے ہارمونز میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ یہ غذائیں درج ذیل ہیں۔۔۔

.خشک میوہ جات

تحقیق سے ثابت ہواکے اخروٹ بانجھ پن ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اومیگا تھری فیٹس اور وٹامن ای سے بھرپور اس خوراک کو استعمال کرکے مرد اور عورت توانائی حاصل کر سکتے ہیں جس سے ان کے سپرم گاڑھا ہوتے ہیں۔ جبکہ وٹامن بی اور پروٹین عورتوں کی صحت کے لئے بہتر ثابت ہوتے ہیں۔ بادام کا روزانہ استعمال سپرم کو الٹی کو گاڑھا بناتاہے۔اس غذا کے استعمال سے بانجھ پن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

.چقندر کا استعمال

چقندر جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے۔  دراصل اینٹی آکسائیڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہے۔اس میں نائٹریٹ کی مقدار بھی شامل ہوتی ہے۔ مردانہ کمزوری کے خاتمے کیلئے چقندر کا استعمال ایک زبردست علاج ہے۔

.مچھلی

مچھلی میں اومیگا تھری ،فیٹی ایسڈ اور دیگر غذائی اجزاء بہت زیادہ مقدار میں  میں پائے جاتے ہیں۔ یہ تمام اجزاء جنسی کمزوری اور بانجھ پن کو دور کرنے کیلئے بے انتہا مفید ہیں ۔مچھلی دماغی افعال اور بینائی کے لئے بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔

.پالک

پالک ایک سستی اور بہترین غذا ہے جو ہمارے ملک میں کثرت سے پائی جاتی ہے اور یہ ہر انسان کی پہنچ میں ہے۔اس میں وٹامن بی ،آئرن پایا جاتاہے جو کہ بانجھ پن کے خاتمے کیلئے مددگار ہے۔

.انڈے

انڈے میں مختلف وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں جو مختلف طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں ۔انڈوں میں کولائن ہوتا ہے جو بانجھ پن کے خطرے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

.دالیں

،لوبیا ،چنیغیرہ پروٹین کے حصول کا بہت بہترین ذریعہ ہے۔ دالوں کے زیادہ استعمال سے فرٹیلائزیشن کا عمل آسان ہوتاہے ،یہ حمل ٹھہرانے کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔ دالیں اور بیج عورت کی صحت کیلئے بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔

Leave a Comment