سارہ گل پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بن گئی .

 کراچی (24 نیوز اردو) کراچی سے تعلق رکھنے والی پہلی خواجہ سرا سارہ گل نے جامعہ کراچی سے الحاق شدہ ادارے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (جے ایم ڈی سی ) سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔

Sarah Gul became Pakistan's first eunuch doctor.

ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی سارہ گل کے لیے مبارک باد کا تانتا بندھ گیا ہے- سارہ کا اس بارے میں اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگر میں ایم بی بی ایس  کرسکتی ہوں تو باقی خواجہ سرا بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام خواجہ سرا کو  معاشرے کا بہتر فرد بننا چاہیے، ہمت اور کوشش سے ہر مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر سارہ گل کا مزید کہنا تھا کہ مشکلات زندگی کا حصہ ہیں، میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین نے ڈاکٹر بننے کے بعد اب انہیں قبول کر لیا ہے۔

دیگر خواجہ سراوں کے والدین سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہ معاشرے کے دباؤمیں آکر اپنے بچوں کو گھروں سے مت نکالیں، یہ ابھی شروعات ہے آگے جا کر انشااللہ بہت بہتری آئے گی۔

Leave a Comment