سندھ پولیس نے غریبوں کا راشن بھی نہ چھوڑا، امدادی راشن گھروں کو لیجانے لگے

  کراچی (24نیوزاُردو) سندھ پولیس کے اہلکار حکومت کی جانب سے تقسیم کے لیے دیا جانے والا امدادی راشن بھی گھروں کو لے جانے لگے۔

Sindh police did not even leave the rations of the poor, the relief rations began to take home


 صحافیوں نے سندھ پولیس کے کارنامے کا بھانڈا پھوڑ دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس سندھ حکومت کی جانب سے امداد  کے لیے دیا گیا راشن تقسیم کرنے کے بجائے اپنے گھروں کو لے جانے  لگی۔

بھانڈاپھوڑنے  پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں سے بدتمیزی کی جانے لگی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں صوبہ سندھ میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے متعلق گفتگو کی گئی تھی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا وزیراعلیٰ سندھ سے کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دیا گیا ریلیف ہر صورت عوام کو منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a Comment