سپریم کورٹ میں نواز شریف کی تاحیات نااہلی کو ختم کرنے کی درخواست دائر

 اسلام آباد (24 نیوز اردو) سپریم کورٹ آف پاکستان میں مسلم لیگ نواز کے قائد سابق وزیر اعظم  نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے خاتمے کی درخواست دائر کردیگئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 184 اور آرٹیکل 99 کی تشریح کی جائے۔ دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ نااہلی کے اصول کا اطلاق انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے، آرٹیکل 184 اور آرٹیکل 99 کی تشریح بھی کی جائے دوسری جانب گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسحاق ڈار کی بطورسینیٹر رکنیت بحال کردی ہے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر اسحاق ڈار کی رکنیت کو  بحال کیا ۔

جون 2018 سے جنوری 2022 تک اسحاق ڈار کی  بطورسینیٹر رکنیت معطل رہی، الیکشن کمیشن نے 29 جون 2018 میں رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

اسحاق ڈار کی رکنیت ۹مارچ 2018 سے بحال کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جار ی کردیا ہے۔اسی طرح 30 دسمبر2021ء کو پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم  نوازشریف کیخلاف ایل ڈی اے پلاٹوں کی تقسیم کے کیس کی انویسٹی گیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا، انویسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری سابق ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد نے دی ہے ۔

نیب لاہور نے حتمی فیصلے کیلئے فائل چیئرمین قومی احتساب بیورو کو بھجوا دی ہے، تحقیقاتی ٹیم نے انکوائری رپورٹ میں انویسٹی گیشن بند کرنے کی سفارش کی تھی۔ نوازشریف کیخلاف 3 اپریل 2000 کو شکایت موصول ہوئی تھی، نواز شریف پر وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے قریبی لوگوں میں پلاٹ بانٹنے کا الزام تھا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ نوازشریف پرسیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے تھے۔ 

Leave a Comment