طلباء کیلئے بڑی خبر امتحانی طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی

Examination procedure changed


پنجاب (24 نیوز اردو) پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے پرائمری اور مڈل کے امتحانی طریقہ کار میں تبدیلی کردی جس کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہورسمیت پنجاب کے 18 اضلاع میں نیا امتحانی طریقہ کار نافذ کیا جائے گا۔

پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے امتحانی نظام اور پیپر پیٹرن میں تبدیلیوں کے حوالے سے کام شروع کردیا، پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نوپیک ادارے سے مل کر سرکاری اسکولوں میں ریسرچ ورک کرے گا اوراس کی کامیابی کے بعد موجودہ امتحانی نظام میں تبدیل کردی جائے گی۔

پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانی نظام اور پیپر پیٹرن میں تبدیلی مارچ میں ہونےوالے امتحانات سے کی جائے گی۔

Leave a Comment