عیدالاضحی پر کتنی چھٹیاں ہو ں گی؟، وزیراعظم نےبڑی خوشخبری سنا دی

 .چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا جائے گا


اسلام آباد ( 24نیوزاُردو ) عیدالاضحی پر کتنی چھٹیاں ہو ں گی؟، وزیراعظم شہبازشریف نے عیدالاضحی پر چھٹیوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے عیدالاضحی پر چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔ چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم نے 8سے 12جولائی تک چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔

یعنی عید پر کل 5چھٹیوں کی منظوری دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت کی جانب سے اس سال عید الاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیوں کی سمری تیار کرلی گئی ہے اور کہا گیا تھا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پی ایم ہاؤس کو ارسال کی گئی سمری کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے 10 سے 12 جولائی تک عید تعطیلات کی تجویز دی گئی تھی۔

تاہم وزیراعظم نے 5چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔اب وزیراعظم کی منظوری کے بعد باقاعدہ چھٹیوں کا نوٹی فیکیشن جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ رواں سال عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی، جب کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 8 جولائی کو ادا کیا جائے گا۔قبل ازیں حکومت کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر 4 چھٹیاں دی گئی تھیں۔ چھٹیاں 2 سے 5 مئی تک دی گئی تھیں۔

Leave a Comment