قوم اپنے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے، اسد عمر

  اسلام آباد(24نیوزاُردو) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کے پی کے میں ہونے والے الیکشن  کئ نتائج نے ثابت کیا ہے قوم اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے۔

The nation stands with its proud leader, Asad Umar


سماجی رابطے کی ویس سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کے پی کے الیکشنز کے نتائج کے حوالے سے بات کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کے الیکشن میں تحریک انصاف کی بھاری کامیابی نے ثابت کردیا کے قوم اپنے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے اس فیصلے کے بعد اب صرف عدم اعتماد کا فیصلہ نہیں ہونا ہے بلکہ اب پاکستان کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ رواز وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں واضح کیا تھا کہ اتوار کے دن پاکستان کی عوام کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے۔

 انہوں نے بتایا تھا کہ قومی اسمبلی میں اتوار کے روز عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہوگی ۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتوار کو فیصلہ ہو جائے گا آیا ملک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل کرے گا یا غلامی کی پالیسی اپنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنما براہ راست اس میں ملوث ہیں جس کا مقصد پاکستان کی خود مختاری کو کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رہنما عدالتوں سے سزا یافتہ اور کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں اور ایک مہذب قوم کیسے ان کو رہنمائی کی اجازت دے گی۔

Leave a Comment