ماہرین کے مطابق آنسوؤں کے ساتھ رونا صحت کیلئے مفید قرار

  صحت  (24 نیوز اردو) ماہرین کے مطابق ہفتے میں کم از کم ایک بار کُھل کر رونے سے دماغی صلاحیتوں میں بہتری آتی ہے ، ماہرین نے آنسوؤں کے ساتھ رونا تجویز کیا ہے کیوں کے اس کے نتیجے میں ذہنی تناؤ اور دباؤ سے بھی نجات ملتی ہے۔

According to experts, it is useful for health with tears

جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق  میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بالغ اور نا بالغ افراد کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک بار کھُل کر آنسوؤں سے رونا بہت مفید ہے، اس کے نتیجے میں طالبِ علموں اور سخت ذہنی محنت کرنے والے افراد میں پائے جانے والے ذہنی اور اعصابی تناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ہنسنے، آرام کرنے اورچائے کا ایک کپ پینے سے بہتر اور زیادہ مؤثر آنسوؤں کے ساتھ رونا  ہے جبکہ رونے کے درمیان آنکھوں سے آنسوؤں کا بہنا بہت ضروری ہے۔  ماہرین  برائے ذہنی امراض کا کہنا ہے کہ رونے کے لیے جذباتی فلموں کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔ جاپانی ماہرین کا کہنا ہے رو لینے سے دل ہلکا اور پریشانیوں اور غموں سے لڑنے میں بھی خاصی مدد ملتی ہے۔

Leave a Comment