وزیراعظم کا عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کا حکم

  اسلام آباد (24نیوزاُردو) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کا حکم دیا ہے۔

PM orders to make Imran Khan's security foolproof


گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ایک مراسلہ بھیجا تھا جس میں انہیں آگاہ کیا گیا تھا کہ لاہور جلسے کے دوران ان کے لیے سکیورٹی تھریٹ  ہے لہذا جلسے سے آن لائن خطاب کر لیں یا اگر بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں تو اس کے شیشے نہ کھولیں۔

اب وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کی ہیں۔

شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔

Leave a Comment