وزیراعظم کی پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر پر حملےکی مذمت

  اسلام آباد (24نیوزاُردو) وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پر حملےکی مذمت کی ہے۔

PM condemns attack on Deputy Speaker in Punjab Assembly


قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی اور ق لیگ کے راکین نے ڈپٹی اسپیکرپر حملہ کیا، حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  سادہ الفاظ میں یہ تشدد اورغنڈہ گردی کا مظاہرہ اور فسطائیت ہے، عمران خان کی مایوسی اور تشدد پر اکسانا معاشرے کو توڑ رہا ہے، عمران خان خود جمہوریت پرحملہ آور ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے آج ہونے والا پنجاب اسمبلی کا اہم ترین اجلاس شدید بدنظمی کا شکار ہو گیا۔

اسمبلی اراکین کو ایوان میں بلانے کے لیے گھنٹیاں بجائی جاتی رہی ہیں لیکن سخت سکیورٹی انتظامات کے دعووں کے باوجود حکومتی خواتین اراکین اسمبلی میں اپنے ساتھ لوٹے بھی لے آئیں اور انہوں نے لوٹے لوٹے کے نعرے لگانا شروع کر دیے جس کے باعث ایوان میں شور شرابہ شروع ہوگیا۔

جب ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کے لیے ہال میں پہنچے تو حکومتی اراکین کی جانب سے ان کی جانب لوٹے اچھالےگئے اور ان کی ڈائس کا گھیراؤ کیا گیا، حکومتی اراکین کی جانب سے دوست محمد مزاری کو تھپڑ مارے گئے اور ان کے بال بھی نوچے گئے، سکیورٹی اسٹاف اور اپوزیشن اراکین نے ڈپٹی اسپیکر کو حکومتی اراکین سے بچایا جس کے بعد وہ واپس اپنے دفتر میں چلے گئے۔ 

Leave a Comment