پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج میں داخلہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے .

  راولپنڈی( 24 نیوز اردو ) پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج میں داخلہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ انٹری ٹیسٹ 3اکتوبر کو ہونگے۔ پاکستان کے 23شہروں میں امتحانی سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔وہ طلباء جو یتیم ہیں اور میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں وہ فوری طور پر پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج میں رجسٹریشن کرا کر اپنے خوابوں کو پورا کریں۔پہلے مرحلے میں کامیاب تمام طلباء کو کیڈٹ کالج منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی تربیت کا آغاز شروع ہو گیا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے گوجرخان اور سوہاوہ کے سنگم پر واقع پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج کی افتتاح کی تقریب میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


تقریب میں ڈی جے بٹ اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ زمرد خان کا کہنا تھا کہ کستان سویٹ ہوم اور صدیق پبلک سکول کے مشترکہ تعاون سے یتیم بچوں کے لیے ایک بہترین منصوبہ کا آغاز کیا ہے۔پہلے مرحلے میں لاک ڈاون کی وجہ سے بہت سے طلباء ٹیسٹ دینے سے رہ گئے تھے ان کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پاکستان کے23 بڑ ے شہروں راولپنڈی، لاہور، کراچی،ملتان،گوجرانوالہ، نصیر آباد،حیدر آباد، قلات،سکھر،گلگت، سکردو، پشاور، بنوں، مردان،مظفر آباد، میرپور، راولا کورٹ، رحیم یار خان، سبی، ژوب میں ٹیسٹ سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں تاکہ تمام طلباء اپنے شہروں میں قریبی سینٹرز میں جا کر ٹیسٹ دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جو طلباء میٹرک کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں اور ان کے نمبر 60 فیصد سے زیادہ آ سکتے ہیں وہ فوری طور پر اپنے فارم 0335.1118477..0333.3006317 پر واٹس ایپ کریں یا پاکستان سویٹ ہوم کی ویب سائٹ سے آن لائن جمع کرائیں یا اپنی دستاویزات پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد کے پتہ پر ارسال کریں۔ تمام یتیم بچو ں کے داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہونگے۔ کیڈٹ کالج میں داخلوں کے لیے صدیق پبلک سکول ٹیسٹ لے گا اور جو طلباء ٹیسٹ میں کامیاب ہونگے ان کے انٹرویوز فائنل کر کے انہیں کیڈٹ کالج کے لیے روانہ کر دیا جائے گا۔ کیڈٹ کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جے بٹ نے پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج کا برینڈ ایمبسیڈر بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان سویٹ ہوم کے ساتھ کام کرنے میں خوشی محسوس ہو گی میں پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج کو پوری دنیا میں روشناس کرانے میں اپنا کردا ر ادا کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ زمرد خان نے یتیم بچوں کے لیے جو کام کیے ہیں وہ ایک بہترین مثال ہیں۔


Leave a Comment