پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی: ڈپٹی اسپیکر نے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

 لاھور(24نیوزاُردو) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے اسمبلی ارکان پر مشتمل 9 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

Punjab Assembly commotion: Deputy Speaker forms committee to probe


ترجمان پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی کو آئین اور اسمبلی قواعد کے خلاف قرار دے دیا۔

پنجاب اسمبلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے طلب اجلاس میں کوئی اور بزنس نہیں لایا جا سکتا، نہ ہی کوئی تحریک پیش کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ 16 اپریل کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی اور مار دھاڑ کے بعد متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز 197 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے۔

جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے وزارت اعلیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


Leave a Comment