گائے کا گوشت اور دودھ ہرگز استعمال نہ کریں، ماہرین نے خبردار کر دیا

مویشیوں میں لمپی وائرل یا کیٹل پاکس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اس لئے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گائے کا گوشت اور دودھ ہرگز استعمال نہ کریں۔

رپورٹ (24نیوزاُردو) کے مطابق کیٹل پوکس یا لمپی وائرس گائے کو تیزی سے متاثر کر رہا لہٰذا صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے ماہرین نے گائے کا گوشت اور دودھ استعمال کرنے سے سختی منع کیا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایسا وائرس پہلے کبھی رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ نذیر احمد کلہوڑو نے بتایا کہ لمپی اسکن ڈیزیز سے مویشی کی کھال میں چیچک کی طرح زخم ہو رہے ہیں جب کہ وائرس میں مبتلا مویشیوں میں دودھ اور وزن کی کمی واقع ہو رہی ہے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممکن ہے لمپی اسکن وائرس شاید ایران اور بھارت سمیت دیگر ممالک سے آئے مویشیوں کے ذریعے پھیلا ہو۔

اس حواالے سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ کا کہنا تھا کہ لمپی وائرس مچھر اور مکھی کے کاٹنے سے دوسرے صحت مند جانوروں میں پھیل رہا ہے اور اس وائرس میں مبتلا مویشیوں میں شرح اموات 2 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ انسداد لمپی وائرس ویکسین کے ذریعے مویشیوں کو محفوظ کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں گائے، بیل اور بھینسوں میں جلد کی بیماری لمپی وائرس پھیل جانے سے مویشی بیمار ہو رہے ہیں اور کئی مویشی موت کے منہ میں بھی چا چکے ہیں۔

Leave a Comment