ھمارے جدی و پشتی زمینوں پر شینزانی ڈیم پسنی کے نام قبضہ نہ کیا جاۓ ھمیں زمینوں کا معاوضہ دیا جاۓ۔ ساجد بلوچ پسنی

پسنی ( 24 نیوز اردو ) ساجد بلوچ نے کہا ھے کہ ہماری اراضیات واقع موضع کنڈری پسنی ضلع گوادر جس پر شینزانی ڈیم کے نام سے ڈیم بنایا حارہا ہے مزکورہ بالا اراضیات ہماری جدی پشتی ملکیت ہیں جو پشت در پشت صدیوں سے ہمارے قبضہ و تصرف میں چلے آ رہے ہیں جس کے تمام ثبوت و اثبات ہمارے پاس موجود ہیں جن پر ہم کھیتی باڈی کرکے گزارا کررہےہیں مذکورہ اراضیات پر ہمارے بندات اور درخت بھی موجود ہیں ۔

ھمارے جدی و پشتی زمینوں پر شینزانی ڈیم  پسنی کے نام قبضہ نہ کیا جاۓ ھمیں زمینوں کا معاوضہ دیا جاۓ۔ ساجد بلوچ پسنی



اور 140 سال قبل سے ہمارے آبائو اجداد کے قبضہ و تصرف میں چلے آ رہے ہیں۔اس حوالے سے ہم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ،ڈپٹی کمشنر گوادر، ایکسیئن ایریگیشن گوادراور اسسٹنٹ کمشنر پسنی کو کئی دفعہ درخواست بھی کی تھی لیکن کوئی بھی ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی دورہ پسنی پر ہم نے اس مسئلے پر تفصیلی بات چیت بھی کی تھی اور تحریراً درخواست کے ساتھ تمام دستاویزات بھی دی تھی۔لیکن اب موجودہ انتظامیہ ان زمینوں کو انسٹلڈ کے نام پر سرکاری اراضی قرار دے کر غریب زمینداروں کو معاوضہ سے محروم کرنا چاہتی ہے تقریباً اس منصوبے میں سینکڑوں غریب کاشت کاروں کی زمین متاثر ہورہی ہیں ۔۔
ہمیں ڈیم بنانے میں کوئی اعتراض نہیں مگر یہ ڈیم ہمارے زمینوں پر ہماری رضا مندی کے بغیر بنایا جارہا ہے ۔ ہم غریب کاشتکاروں کو معاوضہ دئیے بغیر ہماری زمین پر اس طرح ڈیم بنانا ہم مظلوموں پر ظلم کے مترادف ہے۔ ہم غریب کاشت کاروں کے پاس اتنا وصائل بھی نہیں جو ہم عدالت کا دروازہ کٹکٹائیں بلکہ اس منصوبے میں ہماری روزگار کھیتی باڈی کا واحد ذریعہ بھی بند ہو گیا۔

ھمیں وزیر اعلی بلوچستان ,ھائی کورٹ بلوچستان اور اعلی حکام دردمندانہ اپیل ہے کہ ہمیں ھماری اراضیات کے معاوضے ادا کرنے کے احکام صادر فرمائی جائیں تاکہ معاوضے کی رقم سے ہم اپنے متبادل روزگار کا بندوبست کر سکیں۔

One Thought to “ھمارے جدی و پشتی زمینوں پر شینزانی ڈیم پسنی کے نام قبضہ نہ کیا جاۓ ھمیں زمینوں کا معاوضہ دیا جاۓ۔ ساجد بلوچ پسنی”

  1. اُردو بلیٹن چوبیس گھنٹےمیں دنیا بھر کی دلچسپ خبروں کو نشر کرنے والی، حقائق اور تصدیق شدہ علمی اور ادبی موضوعات پر مبنی مواد کو شائع کرنے والا پلیٹفارم ہے. مختصرعرصے میں اپنی ایک علیحدہ منفرد حیثیت اور مقام بنانے والی اُردو بلیٹن ویب سائٹ معرض وجود میں آچکی ہے

Leave a Reply to Urdu Bulletin Cancel reply