یوکرین کا دارالحکومت کیف خوفناک لڑائی کا مرکز ہو گا: پینٹاگون

The Ukrainian capital, Kiev, will be the center of a fierce battle


روس کے یوکرین پر حملے کے پیش نظر امریکا نے بحیرہ اسود اور بحیرہ بالٹک کے علاقوں میں اپنے جنگی جہاز پہنچا دیے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو ملکوں کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ امریکا نے روس سے جرمنی تک گیس پائپ لائن نارڈ اسٹریم ٹو پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ روس کی حالیہ فوجی مہم یوکرین پر وسیع قبضےکا پیش خیمہ ہے، روسی فوج تین اطراف سے یوکرین میں پیش قدمی کر رہی ہے، یوکرینی دارالحکومت کیف خوفناک لڑائی کا مرکز ہو گا۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی قبضہ مرحلہ وار ہو گا، ہم نہیں جانتے قبضہ کتنے مراحل پر محیط ہے اور صورتحال کتنی طویل ہو گی، روسی فوج یوکرین کے بڑے رہائشی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہے، روسی فوج کیف پہنچ کر حکومت کا خاتمہ کرکے یوکرین میں کٹھ پتلی حکومت بنائے گی۔

امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے بحیرہ اسود اور بحیرہ بالٹک کے علاقوں میں جنگی جہاز پہنچا دیے ہیں، امریکی فضائیہ کے ایف35 لڑاکا طیارے نیٹو فوج کی مشترکہ مہم کا حصہ ہوں گے۔

Leave a Comment