14 اگست ملک بھر میں آزادی کا جشن

پاکستان کی نمبر 1 نیوز ویب سائٹ ( 24نیوزاُردو ) کی جانب سے تمام اہل وطن کو جشن آزدی مبارک ہوں۔

ملک بھر میں 14 اگست آزادی کے طور پر خوب جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ، ملک کے ہر کونے میں ’پاکستان زندہ باد‘ نے نعرے لگائے جارہے ہیں اور آزادی کا جشن ہر ایک اپنے اپنے انداز میں منارہا رہے۔

یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی ولولہ انگیزقیادت میں اپنے آباﺅ اجداد کی بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن ہمیں کارکنانِ تحریک پاکستان کے نظریات پر قائم رہنے کے عزم کی تجدید اور ان کی جدوجہدکو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ماضی کے برعکس، یہ یوم آزادی غیر معمولی مشکل حالات میں منایا جا رہا ہے جب ساری دنیا کورونا وبا سے شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے منفی اثرات زندگی کے تمام شعبوں بشمول معیشت، صحت اور تعلیم پر مرتب ہوئے ہیں۔ ان تمام صورتحال کے باوجود بھی کراچی شہر میں  تمام علاقوں میں جشن آزادی کے موقع پر چھوٹی بڑی ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

دوسری جانب کراچی شہر  بھر کے مختلف مقامات پر نوجوان ٹولیوں کی شکل میں ٹریفک روک کر آزادی کا جشن منانے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

One Thought to “14 اگست ملک بھر میں آزادی کا جشن”

  1. Always guess with a transparent and focused mind, so guess sober and avoid betting on home or favorite groups since this could cloud your judgment. As you start betting extra, open a specific bank account and put enough money in it to cover an entire season or yr. Additionally, create accounts with a few of} sportsbooks, which you’ll want to position bets. When you’re 온 카지노 ready to position your bets, make certain to only move ahead if you’re assured.

Leave a Comment