علم نجوم (24 نیوز اردو) ہرنئے سال کا آغاز لوگ اس امید سے کرتے ہیں کہ سالِ نو گزرے ہوئے برس سے بہتر ہو گا
کوئی بھی انسان یہ نہیں جانتا کہ نیا سال اس کے لیے کیسا ہوگا لیکن ہم آپ کو بتائےگے کہ ماہرین نے سال 2022 کے لیے کن ستاروں کو خاص قرار دیتے ہوئے ان کے لیے کیا پیشن گوئی کی ہے۔
اجرام فلکی کے ماہرین نے اس برس بارہ ستاروں میں سے پانچ ستاروں کا انتخاب کیا ہے، تو آئیے جانتے ہیں کہ ان ستاروں کے حوالے سے اجرام فلکی کے ماہرین کیا بتاتے ہیں۔
.ثور
اجرام فلکی کے ماہرین مطابق برج ثور والے افراد کے لیے سال 2022 ایک بہترین سال ثابت ہوگا، ان کے لیے نئے سال میں روزگار کے بہتر مواقع میسر ہوگے، انہیں لوگوں کی جانب سے محتاط انداز سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
برج اسد کے حامل لوگوں کے لیے سال 2022 کافی مثبت چیزیں ہونے کی طرف اشارہ کر رہا ہے ، 2022 ان کے لیے بلاشبہ کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا۔ ان کی زندگی کا یہ برس بہت سے نئے مواقع اور ترقیوں کا سال ثابت ہوگا ۔
.میزان
برج میزان کے حامل افراد کے لیے نیا سال کئی بہترین مواقع لاسکتا ہے، اس سال آپ کو اپنی زندگی کی بڑی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ سال 2022 میزان کے لیے ایک خوش قسمت سال ہوگا۔
.عقرب
اجرام فلکی کے ماہرین مطابق سال 2022 میں برج عقرب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے مقاصد میں کسی بڑی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہو ا، انہیں اس سال اپنے کیرئیر میں بھرپور کامیابی حاصل ہوگی ۔ اس کے علاوہ یہ سال ان کے لیے ان کی پسندیدہ نوکری ملنے کی طرف بھی اشارہ دے رہا ہے۔
جدی کے حامل لوگوں کے لیے سال 2022 میں شاندار نتائج برآمد ہوں گے، یہ سال ان کے لیے بہت اچھا ثابت ہوگا، جدی سے تعلق رکھنے والے لوگ اس سال بھی ترقی کی منزل کی جانب گامزن ہو گے۔
آنے والے وقت میں آپ کے ستارے بلند ہوں گے اور بڑے اہم کاموں میں قسمت آپ کا ساتھ دے گی۔
Leave a Reply