2022 کن’5 ستاروں‘ کے لیے خوش قسمت سال ثابت ہوسکتا ہے؟

  علم نجوم (24 نیوز اردو) ہرنئے سال کا آغاز لوگ اس امید سے کرتے ہیں کہ سالِ نو گزرے ہوئے برس سے بہتر ہو گا

 کوئی بھی انسان یہ نہیں جانتا کہ نیا سال اس کے لیے کیسا ہوگا لیکن ہم آپ کو بتائےگے  کہ ماہرین نے  سال 2022 کے لیے کن ستاروں کو خاص  قرار دیتے ہوئے ان کے لیے کیا پیشن گوئی کی ہے۔

اجرام فلکی کے ماہرین نے اس برس بارہ ستاروں میں سے پانچ ستاروں کا انتخاب کیا ہے، تو آئیے جانتے ہیں کہ ان ستاروں کے حوالے سے اجرام فلکی کے ماہرین کیا بتاتے ہیں۔

.ثور

Taurus


اجرام فلکی کے ماہرین  مطابق برج ثور والے افراد کے لیے سال 2022 ایک بہترین سال ثابت ہوگا، ان کے لیے نئے سال میں روزگار کے بہتر مواقع میسر ہوگے، انہیں لوگوں کی جانب  سے محتاط انداز سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

.اسد

Leo
برج اسد کے حامل لوگوں کے لیے  سال 2022 کافی مثبت چیزیں ہونے کی طرف اشارہ کر رہا ہے ، 2022 ان کے لیے بلاشبہ کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا۔ ان کی زندگی کا یہ برس بہت سے نئے مواقع اور ترقیوں کا سال ثابت ہوگا ۔
.میزان

Libra


برج میزان کے حامل  افراد  کے لیے نیا سال کئی بہترین مواقع لاسکتا ہے، اس سال آپ کو اپنی زندگی کی بڑی کامیابی  حاصل ہوسکتی ہے۔  سال 2022 میزان کے لیے ایک خوش قسمت سال ہوگا۔
.عقرب

Scorpio

اجرام فلکی کے ماہرین  مطابق سال 2022 میں برج عقرب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے مقاصد میں کسی بڑی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہو ا، انہیں اس سال اپنے کیرئیر میں بھرپور کامیابی حاصل ہوگی ۔ اس کے علاوہ یہ سال ان کے لیے ان کی پسندیدہ نوکری ملنے کی طرف بھی اشارہ دے رہا ہے۔

.جدی

Capricorn
جدی کے حامل لوگوں کے لیے سال 2022 میں شاندار نتائج برآمد ہوں گے، یہ سال ان کے لیے بہت اچھا ثابت ہوگا، جدی سے تعلق رکھنے والے لوگ اس سال بھی ترقی کی منزل کی جانب گامزن ہو گے۔
آنے والے وقت میں آپ کے ستارے بلند ہوں گے اور بڑے اہم کاموں میں قسمت آپ کا ساتھ دے گی۔

Leave a Comment