نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری آج متوقع، چیئرمین سینیٹ حلف لیں گے

 لاہور (24نیوزاُردو) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج متوقع  ہے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ اس معاملے پر وفاقی اور پنجاب حکومت کے درمیان خط و کتابت ہوئی ہے جس کے بعد آج شام چار بجے نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری متوقع ہے۔ ذرائع کےمطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے لاہورآئیں گے  جس کے لیے گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کاکہناہےکہ ایوان صدر کو ہائیکورٹ کا حکم موصول ہوگیا اور  ایوان صدر نے اس پر…

Read More

وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبردار کر دیا

 اسلام آباد (24نیوزاُردو) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ امریکا میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوئی، وہ چاہتے ہیں کہ پیٹرول پر سبسڈی نہ دی جائے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت بھی متفق ہے کہ ان سبسڈیز کے متحمل نہیں ہو سکتے، انہیں کم کرنا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف پاکستان میں اسٹرکچرل اصلاحات چاہتا ہے، متفق ہیں یہ اصلاحات ضروری ہیں اور انہیں متنازع نہیں ہونا…

Read More

سندھ پولیس نے غریبوں کا راشن بھی نہ چھوڑا، امدادی راشن گھروں کو لیجانے لگے

  کراچی (24نیوزاُردو) سندھ پولیس کے اہلکار حکومت کی جانب سے تقسیم کے لیے دیا جانے والا امدادی راشن بھی گھروں کو لے جانے لگے۔  صحافیوں نے سندھ پولیس کے کارنامے کا بھانڈا پھوڑ دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس سندھ حکومت کی جانب سے امداد  کے لیے دیا گیا راشن تقسیم کرنے کے بجائے اپنے گھروں کو لے جانے  لگی۔ بھانڈاپھوڑنے  پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے صحافیوں سے بدتمیزی کی جانے لگی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں وزیراعظم…

Read More

زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا

  اسلام آباد (24نیوزاُردو) جے یو آئی کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی سے عہدے کا حلف لیا۔ یاد رہے کہ زاہد اکرم درانی جے یو آئی ف کے رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم درانی کے صاحبزادے ہیں اور وہ بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

Read More

وزیراعظم کا عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کا حکم

  اسلام آباد (24نیوزاُردو) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ایک مراسلہ بھیجا تھا جس میں انہیں آگاہ کیا گیا تھا کہ لاہور جلسے کے دوران ان کے لیے سکیورٹی تھریٹ  ہے لہذا جلسے سے آن لائن خطاب کر لیں یا اگر بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں تو اس کے شیشے نہ کھولیں۔ اب وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ…

Read More