آ زاد کشمیر حکو مت نے ڈائریکٹر جنرل لبریشن سیل کے لیے عرفان اشرف کے نام کو حتمی شکل دے دی.

 

آ زاد کشمیر حکو مت نے ڈائریکٹر جنرل لبریشن سیل کے لیے  عرفان اشرف کے نام کو حتمی شکل دے دی.

آ زاد کشمیر (24 نیوز اردو) آ زاد کشمیر حکو مت نے ڈائریکٹر جنرل لبریشن سیل کے لیے عرفان اشرف کے نام کو حتمی شکل دے دی ہے ان کا انتخاب اعلیٰ و بااختیار حلقوں کی طرف سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے طویل عرصہ تک مختلف نجی چینلزپر ان کی کا وشوں اور خدمات کو مدنظر رکھ کر اس عہدے کے لیے ان کا انتخاب کیا گیا ہے زرائع کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں بیر سٹر ہمایوں نواز اورامجداسحاق کے نام بھی منظوری کے لیے انتخاب کیے گئے ہیں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کنول رحیم ایڈووکیٹ کے لیے رولاکوٹ سے تحریک انصا ف کی کا رکن کے نام کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے اس کے ساتھ وزیر اعظم کے عملہ میں پلندری سے عامر نواز ایڈووکیٹ کا نام بھی زیرے غور ہے دیگر اضلاع سے بھی مختلف صواب دیدی عہدوں کے لیے ناموں کو آ خری شکل دی جا رہی ہے ضلع با غ کے ایک اہم صواب دیدی عہدے پر مسلم کا نفرنس سے ن لیگ میں جانے والے اور حال ہی میں ن لیگ سے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے محمود حیات کے نام کی منظوری کے لیے کو ششیں تیز کر دی گئی تاہم ملدیال قبیلہ کی طرف سے بعض اہم شخصیات نے تنویر الیاس چغتائی کو محمود حیات کی تقرری سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے اور جواز یہ رکھا ہے کہ محمود حیات نے ملدیال قبیلے کے عظیم فرزند سردار اکرم خان مرحوم کے جواں سال بیٹے سردارفہیم اکرم کو دن دیہاڑے ناحق قتل کردیاتھا اس لیے انہیں کو ئی ذمہ داری نہ دی جائے


Leave a Comment